لڑکی کی لڑکی سے شادی: دلہن نیہا علی لاہور سے گرفتار

Last Updated On 07 August,2020 03:14 pm

راولپنڈی، ٹیکسلا، لاہور: (روزنامہ دنیا) ٹیکسلا میں مبینہ طور پر ہم جنس پرستی کی شادی میں دلہن بننے والی لڑکی نیہا علی کو پولیس نے تحویل میں لے لیا جبکہ دلہا بننے والی مبینہ لڑکی عاصمہ بی بی عرف علی آکاش تاحال روپوش اور اس کی تلاش کی جا رہی ہے۔

عدالت عالیہ کے حکم کی روشنی میں ٹیکسلا پولیس کی ٹیم نے نیہا کو مصطفی ٹائون لاہور کے ایک شیلٹر ہوم سے تحویل میں لیا ہے۔ واضح رہے کہ ٹیکسلا میں لڑکی کے مبینہ طور پر لڑکا بن کر لڑکی سے شادی کرنے کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں زیر سماعت ہے، عدالت عالیہ نے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر جوڑے کے وارنٹ جاری کئے تھے۔

نیہا کے والد نے اپنی بیٹی کی بازیابی کیلئے لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے رجوع کر رکھا ہے۔