کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے بروری روڈ پر دستی بم حملے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیر لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے۔
بم حملے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز حرکت میں آئیں اور فوری پر طور علاقے میں پہنچ کر اسے گھیرے میں لے لیا۔ امدادی ٹیموں نے ایمبیولینسوں کی مدد سے زخمیوں اور شہید ہونے والے بچے کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا۔
ذرائع کے مطابق دھماکے میں جاں بحق ہونے والے چھ سالہ بچے کی شناخت مدثر کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں انصاف، رحمت اللہ، رفیق، زاہد، مشتاق اور ابوزر شامل ہیں۔