کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے پولیس لائن کالونی میں گیس لیکج دھماکے میں 2 بچے جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوگئے۔
گلستان روڈ پر واقع پولیس لائن میں کانسٹیبل کے گھر میں گیس لیکج کے باعث زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی۔ دھماکے کے بعد گھر مکمل طور پر منہدم ہو گیا۔
دھماکے میں 2 کمسن بچے جن کی عمریں 6 ماہ سے ڈھائی سال ہیں زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ دو خواتین اور چار مردوں سمیت 6 افراد زخمی ہوئے جنہیں سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ابتدائی طبی امداد کے بعد زخمیوں کو بی ایم سی برن یونٹ منتقل کر دیا جائیگا۔