کوئٹہ: (دنیا نیوز) ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک اہلکار شہید جبکہ پانچ زخمی ہو گئے۔
لیویز ذرائع کے مطابق شاہرگ کے علاقے میں ایف سی کی گاڑی معمول کے گشت پر تھی کہ سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹ گئی۔
اس کے نتیجے میں ایک ایف سی کا اہلکار شہید اور 5 زخمی ہوگئے جن کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
دھماکے سے گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بارودی سرنگ کے دھماکے بعد سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔