اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور چینی کیس میں نامزد جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز کو 67 روپے رعایتی چینی دینے کا وعدہ پورا کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہے کہ جے ڈی ڈبلیو ملز نے یوٹیلٹی سٹورز کو 67 روپے فی کلو کے رعائیتی نرخ پر 20 ہزار ٹن چینی کی فراہمی مکمل کر لی ہے۔
I am pleased to confirm that,JDW Sugar Mills Ltd, has completed the supply of 20,000 tons of Sugar to Utility Stores at the heavily discounted price of Rs 67/kg. Current ex mill price is Rs 90/kg. Happy to have met my commitment made in a TV prgmme
— Jahangir Khan Tareen (@JahangirKTareen) August 15, 2020
جہانگیر ترنی نے مزید لکھا کہ اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 90 روپے فی کلو ہے،الحمد للّه مجھے خوشی ہے کہ میں نے ٹی وی پروگرام میں عوام کو سستی چینی فراہم کرنے کا جو وعدہ کیا تھا وہ پورا کیا۔