اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے کہا کہ پارلیمنٹ بالخصوص ایوان بالا کی جانب سے اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی حفاظت کیلئے کسی قربانی سے گریز نہیں کیا جائے گا، سعودی عرب کی جانب سے ہر مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ کھڑے رہنے کو کبھی فراموش نہیں کر سکتے، پاکستان اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کر سکتا۔اسرائیل کے حوالے سے متحدہ عرب امارات کے فیصلے کے دور رس نتائج ہونگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے ملاقات کے دوران کیا۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔