اسلام آباد: (دنیا نیوز) جعلی اکاؤنٹس کیسز میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 13 ملزمان کی چارج شیٹ جاری کر دی گئی۔ احتساب عدالت نے پارک لین کمپنی ریفرنس کی 17 صفحات کی چارج شیٹ جاری کی۔
چارج شیٹ میں کہا گیا کہ آصف زرداری نے یونس قدوائی اور اقبال میمن کے ذریعے جعلی کمپنی پارتھینون بنائی، سابق صدر نے فراڈ کے ذریعے نیشنل بینک سے قرض کا منصوبہ بنایا، آصف علی زرداری نے جعلی کمپنی سے رقم اپنی کمپنی کے اکاؤنٹ میں منتقل کی، ڈیڑھ ارب روپے کی رقم کی کرائم پروسیڈ چھپانے کے لیے جعلی اکاونٹس میں گھمائی گئی۔
دوسری جانب سابق صدر آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ وہ تمام الزامات کو مسترد کرکے اپنا مکمل دفاع کریں گے۔