اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے مطابق کرپشن کی شرح بڑھی۔
ان کا کہنا تھا کہ ان دو سالوں میں جمہوریت ناکام، انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، بلندیوں کو چھوتی بے روزگاری جبکہ عمران خان نے ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی۔
بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کے دو سال مکمل ہونے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار کے دو سالوں میں ناکام خارجہ پالیسی دی گئی۔ کشمیر سے سعودی عرب تک عمران خان کی خارجہ پالیسی ناکام رہی۔
2 years in power & @ImranKhanPTI has given us the worst economy in our country’s history, foreign policy failures from Kashmir to Saudi, democracy & human rights suffering , unemployment at an all time high, transparency international has said corruPTIon is higher than before.
— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) August 18, 2020
چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں اور بیروزگاری بلند ترین سطح پر چلی گئیں۔ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے مطابق عمران حکومت میں کرپشن میں پہلے سے اضافہ ہوا۔