کورونا مزید 6 افراد کی جان لے گیا، 2 لاکھ 94 ہزار 638 شہری متاثر

Published On 27 August,2020 10:57 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کا زور ٹوٹ گیا، کیسز اور اموات میں مسلسل کمی ہونے لگی، مہلک وائرس نے 6 افراد کی جان لے لی، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 274 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 2 لاکھ 94 ہزار 638 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 445 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 96 ہزار 540، سندھ میں ایک لاکھ 28 ہزار 877، خیبر پختونخوا میں 35 ہزار 893، بلوچستان میں 12 ہزار 721، گلگت بلتستان میں 2 ہزار 773، اسلام آباد میں 15 ہزار 562 جبکہ آزاد کشمیر میں 2 ہزار 272 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک 25 لاکھ 35 ہزار 778 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 23 ہزار 441 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 2 لاکھ 79 ہزار 561 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 641 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 6 ہزار 274 ہوگئی۔ پنجاب میں 2 ہزار 193، سندھ میں 2 ہزار 388، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 249، اسلام آباد میں 175، بلوچستان میں 141، گلگت بلتستان میں 67 اور آزاد کشمیر میں 61 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔