کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ساتویں محرم کے جلوس کے موقع پرسکیورٹی کے سخت اقدامات

Published On 27 August,2020 02:07 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں ساتویں محرم کے جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ موبائل سروس بند ہونے کے ساتھ جلوس کی نگرانی ہیلی کاپٹر کے ذریعے کی جائے گی۔

سکیورٹی حکام کے مطابق کوئٹہ میں ساتویں محرم کے جلوس کے لئے تمام روٹ پر قائم دکانوں مارکیٹوں اور ہوٹلوں کو تلاشی کے بعد مکمل سیل کر دیا گیا ہے ، محکمہ داخلہ کے احکامات کے مطابق موبائل سروس صبح نو بجے سے رات نو بجے تک بند رہیگی۔ شہربھر میں پانچ ہزار سے زائد اہلکارتعینات کئےگئے ہیں، جلوس میں داخل ہونے پر عزاداروں کو مکمل تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی۔

جلوس کی ماںیٹرنگ کے لئے ہیلی کاپڑ سے بھی فضائی جبکہ ڈی آئی جی افس میں قائم کنٹرول روم میں روٹ پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس کی نگرانی کی جائے گی جبکہ شہر میں بھی سکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔