لاہور: (دنیا نیوز) بھارت میں پھنسے 200 پاکستانی 3 ستمبر کو وطن واپس لوٹیں گے، کورونا وبا کے سبب عائد کی گئی سفری پابندیاں ان کی واپسی میں حائل تھیں۔
تفصیلات کے مطابق بھارت بھر میں کورونا وبا کے سبب لگائے گئے لاک ڈاون کی لپیٹ میں مذکورہ پاکستانی بھی آئے جو بھارت کی ریاستوں مہاراشٹرا، مدھیہ پردیش، راجھستان اور دہلی میں موجود تھے، بھارتی حکام کی جانب سے سفر کی اجازت نہ ملنے پر پاکستانی باشندے وہاں محصور ہو کر رہ گئے تھے۔
حکومت پاکستان 3 ستمبر کو اپنے شہریوں کی واپسی کیلئے واہگہ بارڈر خصوصی طور پر کھولے گی۔