سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیاں: الیکشن کمیشن کا پیپلزپارٹی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Published On 07 September,2020 02:27 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پیپلز پارٹی نے سندھ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کے عمل پر اعتراض اٹھا تے ہوئے مطالبہ کر دیا کہ مردم شماری کے نوٹیفیکیشن کے بغیر حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں۔ الیکشن کمیشن نے معاملے پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔

نثار کھوڑو، فرحت اللہ بابر، تاج حیدر اور مرتضیٰ وہاب پر مشتمل وفد نے چیف الیکشن کمشنر اور کمیشن حکام سے ملاقات کی اور پیپلز پارٹی کے تحفظات سے آگاہ کیا۔ پیپلز پارٹی نے مؤقف اپنایا کہ مردم شماری کے سرکاری حتمی نوٹیفیکیشن جاری ہوئے بغیر بلدیاتی حلقہ بندیاں نہیں ہو سکتیں۔

الیکشن کمیشن 31 اگست کو سندھ کی بلدیاتی حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کر چکا ہے جس کے تحت 9 ستمبر سے حلقہ بندیوں کے عمل کا آغاز ہونا ہے۔ پیپلز پارٹی کی درخواست پر الیکشن کمیشن فیصلہ سنائے گا کہ شیڈول جاری ہونے کے بعد حلقہ بندیوں کو جاری رکھنا ہے یا مردم شماری کے سرکاری نوٹیفیکیشن کا انتظار کرنا ہے۔
 

Advertisement