اسلام آباد: (دنیا نیوز) چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈجاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی ا فسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے۔ نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے پرُ عزم ہیں، موثر تفتیش کے لیے افسران کی جدید خطوط پر تریبت لازم قرار دیدیا، 2020 میں سالانہ ٹریننگ کا جامع پلان مرتب بھی کر لیا۔
نیب کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب تفتیشی ا فسران کی تربیت کو ترجیح دیتا ہے۔ اس مقصد کے لیے نیب ہیڈکوارٹرز اور ریجنل بیوروز میں جدید تربیت کا نظام وضع کرتے ہوئے ٹریننگ سیل قائم کر دئیے گئے ہیں۔
چئیرمین نیب نے کہاکہ ادارے کی جانب سے کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کا نیا نظام بھی متعارف کروایا گیاہے۔ نیب کی موجودہ انتظامیہ اب تک کرپشن کے 363 ارب روپے برآمد کر چکی ہے جبکہ ملکی اور بین الاقوامی ادارے بھی نیب کی کارکردگی کے معترف ہیں۔