راولپنڈی: (دنیا نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک افغان سرحد پر پرتشدد کارروائیاں بڑھنا افسوسناک ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں لکھا کہ ان کارروائیوں کامقصد افغان امن عمل کو نقصان پہنچانا ہے۔
Unfortunate rise in violent incidents on both sides of Pak-Afghan Border is meant to derail Afghanistan Peace Process. #Pakistan earnestly believes that both countries deserve peace and progress. Together we will defeat all spoilers.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 10, 2020
میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان مخلصانہ طور پر دونوں ممالک کے درمیان امن کا خواہاں ہے۔ ہم مل کر تمام شرپسندوں کو شکست دیں گے۔