راولپنڈی: (دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا کی چین کے منسٹر آف نیشنل ڈیفنس جنرل قائی فنگے سے اہم ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات ماسکو میں ایس ای او فورم میں ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی کوآپریشن کانفرنس کی سائیڈ لائنز پر ہوئی۔
خیال رہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا ان دنوں ماسکو کے دو روزہ دورے پر ہیں۔ جنرل ندیم رضا اور چینی وزیر دفاع جنرل وائی فنگے کے درمیان ملاقات میں بدلتی ہوئی جیوسٹریٹیجک صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان سیکورٹی اور دفاع تعاون کو فروغ دینے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔