شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے پاک فوج کا لیفٹیننٹ اور دو جوان شہید

Published On 03 September,2020 09:43 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں دہشتگردوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شہید، چار جوان زخمی ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں یہ بارودی سرنگ دہشتگردوں کی جانب سے بچھائی گئی تھی۔ بارودی سرنگ پھٹنے سے لیفٹیننٹ ناصر حسین اور 2 جوان شہید جبکہ 4 زخمی ہوئے۔

شہدا میں لیفٹیننٹ ناصر حسین، نائیک محمد عمران اور سپاہی عثمان اختر شامل ہیں۔ شہید لیفٹیننٹ ناصر حسین خالد کا تعلق مظفر آباد، نائیک محمد عمران شہید کا تعلق فیصل آباد جبکہ شہید سپاہی عثمان اختر کا تعلق راولپنڈی سے ہے۔

اہلکار گھریوم سیکٹر میں سڑک تعمیر کرنیوالی ٹیم کی حفاظت پر مامور تھے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے تلاشی کی کارروائی شروع کر دی ہے۔
 

Advertisement