اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا کیخلاف پاکستان کی کامیاب حکمت عملی کی پذیرائی، عالمی ادارے یک آواز، عالمی ادارہ صحت نے دنیا کو پاکستان سمیت 7 ممالک سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔
عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے پاکستان سمیت 7 ممالک کی وبا کیخلاف تیاری دنیا کیلئے سبق ہے، پاکستان، تھائی لینڈ، نیوزی لینڈ کی تقلید کی جاسکتی ہے، اٹلی، منگولیا، ماریشس، یوراگوئے کی تقلید کی جا سکتی ہے، کورونا نے یاد دلایا کثیرالجہتی نظام صحت انتہائی ناگزیر ہے۔
ڈاکٹر ٹیڈروس نے کہا ہے کہ آئندہ عالمی وبا کی تیاری کیلئے کورونا سے سبق سیکھنا ہوگا، اس سبق کو پاکستان سمیت 7 ممالک بہتر سکھا سکتے ہیں۔ عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے مستقبل کیلئے دنیا کو تیار رہنے کی انتباہ کر دی۔