گھوٹکی: (دنیا نیوز) پاکستان چھوڑ کر جانے والا ہندو خاندان واپس آ گیا ہے۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ بھارت میں کوئی سہولت میسر نہیں تھی، پاکستان ہمارا ملک ہے، یہاں سکون ہے۔
تفصیل کے مطابق پاکستان چھوڑ کر بھارت جانے والے ہندو خاندان کے 14 افراد دوبارہ پاکستان لوٹ آئے ہیں۔ پاکستان لوٹنے والوں کا تعلق میرپور ماتھیلو سے ہے۔
پاکستان لوٹنے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔ ہندو خاندان کے افراد نے اعتراف کیا کہ انڈیا میں کوئی سہولت میسر نہیں ہے، وہاں نہ پانی ہے اور نہ ہی بجلی ہے۔ پاکستان ہمارا ملک ہے یہاں سکون ہے۔ ہندو برادری کے افراد کا پاکستان پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔