پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کابینہ میں تیسری بار رد وبدل کردیا گیا، صوبائی ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے اعلامیہ جاری کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کابینہ میں ایک بار پھر تبدیلی کردی گئی ،شہرام ترکئی کو ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کا قلمدان سپرد کردیا گیا ہے۔ اکبر ایوب کو بلدیات و دیہی ترقی اور قلندر لودھی کو ریونیو کا قلمدان حوالے کیا گیا ہے۔
ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے اعلامیہ کے مطابق انور زیب کو زکوٰۃ و عشرکا قلمدان سپرد کیا گیا ہے جبکہ خلیق الرحمان کو محکمہ خوراک کا قلمدان دیا گیا ہے ،کامران بنگش کو اعلیٰ تعلیم اور محکمہ اطلاعات کا قلمدان جبکہ ریاض خان کو ورکس اینڈ سروسز کا قلمدان سپرد کردیا گیا ہے۔