اسلام آباد: (دنیا نیوز) 15 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو اپنا جواب جمع کروا دیا۔
ایف ائی اے کی کمبائن انوسٹی گیشن ٹیم نے چینی و منی لانڈرنگ کیس میں جہانگیر ترین کے بیٹے علی ترین کو آج طلب کر رکھا تھا، تاہم بیرون ملک ہونے کی وجہ سے وہ پیش نہیں ہوئے۔ ان کی جانب سے جمع کروائے گئے
علی ترین نے اپنا جواب میں کہا کہ اسوقت لندن میں ہوں، والد کی تیمارداری کی وجہ سے اتنی جلدی نہیں آسکتا، لندن میں ان کے والد کا میڈیکل ٹریٹمنٹ چل رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے نے جو ریکارڈ طلب کیا ہے وہ بھی اتنی جلدی نہیں مل سکتا۔ لیٹر میں کہا گیا یے کہ مجھے وقت دیا جائے تاکہ تمام سوالات کا جواب لیکر آؤں۔