سعید غنی کا حیدر آباد میں مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ، تدریسی نظام کا جائزہ

Published On 19 September,2020 12:06 pm

حیدر آباد: (دنیا نیوز) صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی نے اچانک حیدرآباد کے سکولوں اور کالجز کا دورہ کیا، ایس او پیزپر عمل نہ کرنے والے استاد اور سٹاف کی سرزنش کی وہی سکول میں طالبات کی حاضری کی کمی کا نوٹس لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔

سعید غنی کی گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج قاسم آباد پہنچنے کی اطلاع پر اساتذہ اور سٹاف کی دوڑیں لگ گئیں۔ وزیر تعلیم نے کالج میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا، اساتذہ اور اسٹاف کے ماسک نہ پہنے پر نوٹیس لیا، ایس او پیز پر عمل مکمل درآمد کرنے کی ہدایات جاری کیں۔ صوبائی وزیر نے سکول میں طالبات کی حاضری کی کمی کا نوٹس لیا اور پرنسپل سے باز پرس کی، انہوں نے نہم اور دہم کی طالبات کی کمی پر والدین سے رابطہ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

صوبائی تعلیم نے شہر کے دیگر سکولوں کا بھی دورہ کیا، اساتذہ کو سکولوں اور کالجز میں صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ سعید غنی نے میراں سکول کا دورہ کر کے سکول کے احاطے میں پودا بھی لگایا۔
 

Advertisement