لاہور: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے (سی پیک) اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹینیٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کا کہنا ہے کہ اورنج ٹرین منصوبہ کا افتتاح جلد کر دیا جائیگا۔
اپنے ٹویٹ میں عاصم سلیم باجوہ نے کہا کہ منصوبے کیلئے سٹاف کی بھرتیاں جاری ہیں ، کرائے کا تعین کر لیا گیا ہے۔ اورنج ٹرین کے حوالے سے ابتدائی مسائل حل کر لیے ہیں۔ آزمائشی بنیادوں پر اس کو چلایا جا رہا ہے ۔ آپریشن اور منٹیننس کا کام دیئے دیا گیا ہے۔ سی پیک خوشحالی اور پاکستان کی ترقی کا ضامن ہے۔
Orange Train:On our way to launch the project soon; teething issues resolved,fare decided, trial runs underway,O&M award given,hiring in progress. #cpec #CPECMakingProgress #PakistanMovingForward pic.twitter.com/KMLZeb6GNB
— Asim Saleem Bajwa (@AsimSBajwa) September 19, 2020