پی سی سی سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ اپوزیشن اتحاد میں دراڑ نہ پڑے: شہباز شریف

Published On 21 September,2020 01:16 pm

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی سی سی سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ اپوزیشن اتحاد میں دراڑ نہ پڑے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں، اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔

صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا نواز شریف کل تندرست لگ رہے تھے وہ کب واپس آرہے ہیں، جس پر شہباز شریف نے کہا نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں۔

اے پی سے متعلق سوال پر مسلم لیگ نون کے صدر نے جواب دیا کہ پی سی سی سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ اپوزیشن اتحاد میں دراڑ نہ پڑے۔ مولانا فضل الرحمان کی ناراضی سے متعلق سوال پر شہبازشریف کا کہنا تھا یہ جمہوریت کا حسن ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں۔

صحافی نے چلتے چلتے پوچھا کہ عوام آپکو یاد کرتی ہے، جس پر شہباز شریف نے کہا کل اے پی سی میں عوام کی بات کی اور ان ہی کی نمائندگی کی، مہنگائی، بے روزگاری، ادویات کے مہنگے داموں فروخت پر آواز اٹھائی۔
 

Advertisement