صدر مملکت نے پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020ء کی منظوری دے دی

Published On 22 September,2020 08:45 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے منگل کے روز پاکستان میڈیکل کمیشن بل 2020ء کی منظوری دیدی ہے۔

بل یکساں معیار پر عملدرآمد کے ذریعے طب کے شعبے کو باضابطہ بنانے میں مدد ملے گی تاکہ ادویات اور دندان سازی کے شعبے میں تربیت اور تعلیمی قابلیت کا معیار یقینی بنایا جا سکے۔

ادھر صدر مملکت نے پاکستان میڈیکل ٹربیونل بل 2020ء کی منظوری بھی دی۔

بل کا مقصد طب اور صحت کے شعبوں میں تنازعات کے حل کے لئے خصوصی عدالتی ٹربیونل کا قیام ہے۔