لاہور: (دنیا نیوز) مون سون ہواؤں کا سلسلہ ہفتے کی شام ملک میں داخل ہوگا۔ ہفتے سے بدھ تک بالائی پنجاب، کشمیر، خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے اتوار سے منگل کے دوران جنوبی پنجاب میں تیز ہوائیں چلنے اور آندھی کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔ تاہم گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔
آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کے مطابق شہید بینظیر آباد 44، نور پور تھل، سکرنڈ اور رحیم یار خان میں 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔