شہباز تتلہ قتل کیس: لاہور کی سیشن کورٹ نے عبوری چالان منظور کرلیا

Published On 25 September,2020 11:49 am

لاہور: (دنیا نیوز) شہباز تتلا قتل کیس میں بڑی پیشرفت، لاہور کی سسیشن عدالت نے عبوری چالان منظور کرلیا۔ چالان میں ایس ایس پی مفخر عدیل سمیت تین ملزمان نامزد ہیں۔

چالان متعلقہ ٹرائل کورٹ میں بھیجنے کے لیے سیشن جج لاہور کو ارسال کر دیا گیا، عبوری چالان میں ملزمان ایس ایس پی مفخر عدیل، اسد سرور اور عرفان علی کو نامزد کیا گیا ہے، چالان میں 25 ثبوتوں کا ذکر کیا گیا ہے، سیف سٹی کیمرے کی سی ڈی کو فائل کا حصہ بنایا گیا ہے۔

چالان کے مطابق مفخر عدیل اور اسد سرور بھٹی نے شہباز تتلا کو کلمہ چوک سے اغوا کیا، ملزمان نے شہباز تتلا کو نشہ آور مشروب پلایا، مفخر عدیل نے شہباز تتلا کے منہ اور ناک پر ٹیپ لگائی اور منہ پر تکیہ رکھا دیا، سانس بند ہونے سے شہباز تتلا دم توڑ گیا، ملزمان نے شہباز تتلا کی لاش کو نیلے ڈرم میں سر کے بل ڈال دیا، بعدازاں ڈرم میں تیزاب ڈال دیا، تیزاب ملزم عرفان نے لا کر دیا، شہباز تتلا کی لاش کچھ دیر میں محلول بن گئی جسے گھر کے گٹر میں بہا دیا گیا۔

چالان کے مطابق ملزمان نے ڈرم، تیزاب کی کین، کپڑے، تکیہ، تولیہ اور دیگر سامان گجومتہ نالہ میں پھینک دیا تھا۔
 

Advertisement