لاہور: (دنیا نیوز) فواد چودھری نے کہا ہے کہ قیادت کی تبدیلی کے حوالے سے نون لیگ میں سنجیدہ بحث چل رہی ہے، ڈیل کی چاہت تھی جب نہیں ہوئی توسب پھٹ پڑے۔
وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف کی تقریر پر لیگی کارکنوں کو مقدمہ کرانا چاہیئے، (ن) لیگ کے لوگوں نے بھی نواز شریف کی تقریر کو پسند نہیں کیا، لیگی کارکنوں کو نواز شریف کی تقریر پر سب سے زیادہ دکھ ہے، لیگی کارکن اب قیادت کی تبدیلی سے متعلق سوچ رہے ہیں، امید ہے لیگی کارکن نواز شریف کو فارغ کر کے نئی قیادت کا انتخاب کریں گے۔
فواد چودھری کا کہنا تھا نواز شریف کا اداروں سے جھگڑا بیرون ملک رکھے پیسے کا تحفظ ہے، نواز شریف جمہوریت کی خدمت پر یقین نہیں رکھتے، ڈیل نہیں ہوئی تو سارے پھٹ پڑے ہیں، نواز شریف چاہتے ہیں کہ ان کے پیسے بچانے کیلئے ادارے ان کی مدد کیوں نہیں کرتے۔ انہوں نے کہا اپوزیشن کی ہر جماعت ڈکٹیٹر کے دور کا حصہ رہ چکی، عمران خان کسی بھی مارشل لا کا حصہ نہیں رہے۔