لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بابر قادری کو کشمیری عوام کے حقوق کے تحفظ کیلئے آواز اٹھانے کی سزا دی گئی، بھارت ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی جدوجہدِ آزادی کو دبا نہیں سکتا۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کشمیری وکیل بابر قادری کے بہیمانہ قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بابر قادری نے بھارتی سٹیبلشمنٹ کی جانب سے قتل و غارت گری کو ہر فورم پر بے نقاب کیا، بھارت متعصب میڈیا پر بابر قادری نے کشمیریوں کے حقوق کی حمایت میں آواز بلند کی، لائرز کلب کشمیر کے فورم سے بابر قادری نے 5 ہزار سے زائد ضرورت مندوں کی مدد کی، ان کیسز میں اجتماعی قبروں، ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے کیسز قابلِ ذکر ہیں۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آج کشمیر کا ہر نوجوان برہان وانی اور بابر قادری جیسی نوجوان قیادت کی تلاش میں ہے۔