کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے مشرف کالونی میں سی ٹی ڈی سے مقابلے میں کالعدم تنظیم کا دہشتگرد سعید لوہار ہلاک ہوگیا، وہ القاعدہ کا سابق امیر بھی تھا، اس کے قبضے سے ایک کلو وزنی دو بم برآمد ہوئے۔
ہاکس بے روڈ مشرف کالونی میں کارروائی کے دوران دہشتگرد اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں دہشتگرد سعید لوہار ہلاک ہو گیا جو کالعدم تنظیم القاعدہ کے کراچی سیٹ اپ کا سابقہ امیر ہے۔
ہلاک دہشتگرد 2016 سے افغانستان فرار ہوگیا تھا، اس کے قبضے سے ایک کلو وزنی دو تھرونگ بم برآمد ہوئے، جنہیں بم ڈ سپوزل سکواڈ نے ناکارہ بنا دیا، انچارج سی ٹی ڈی مظہر مشوانی کےمطابق حساس اداروں کی خفیہ اطلاع پر کارروائی عمل میں لائی، ناکے پر روکنے کی کوشش میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔