کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں بجلی کا بحران شدت اختیار کر گیا، شہر میں گیس پریشر میں کمی کے باعث مختلف علاقوں میں بجلی کی طویل بندش کا سلسلہ جاری ہے، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں سے تجاوز کر گیا۔
شدید گرمی میں کراچی والوں کیلئے بجلی کی بندش اذیت بن گئی، کئی روز سے جاری طویل لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تاحال حل نہ ہوسکا، گیس پریشر میں کمی کے باعث مختلف علاقوں میں 12 گھنٹوں سے زائد لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔
اورنگی ٹاون، ملیر سٹی، لیاقت آباد، نیو کراچی، لائینز ایریا، منظور کالونی، ہزارہ کالونی، سہراب گوٹھ، گلستان جوہر، ابوالحسن اصفہانی روڈ، نارتھ ناظم آباد، لانڈھی، کورنگی، خداداد کالونی سمیت دیگر علاقے بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متاثر ہیں، لوڈشیڈنگ سے مستثنی علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی بند ہے۔
ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق گیس پریشر میں کمی سے 300 میگاواٹ تک پیداواری صلاحیت متاثر ہوئی، چار میں سے 3 پلانٹس گیس پریشر کم ہونے کے باعث متاثر ہوئے۔