پشاور میں بجلی کی بدترین لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا احتجاج

Published On 17 August,2020 06:57 pm

پشاور: (دنیا نیوز) پشاور میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ بجلی کی طویل بندش نے شہریوں کا پارا چڑھا دیا، لوگ سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا۔

پشاور کے پوش علاقوں گل بہار، گنج، کریم پورہ، صدر اور دیگر علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ دیہی علاقوں میں 18 سے بیس گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ شہری کہتے ہیں لوڈشیڈ نگ تنی ہو رہی کہ کوئی پوچھنے والا بھی نہیں ہے۔

پیسکو حکام کے مطابق گرمی کی شدید لہر سے بجلی کا نظام شدید دباؤ کا شکار ہے جس کی وجہ سے ترسیلی نظام اوورلوڈنگ سے بار بار ٹرپ کر جاتا ہے۔ حکام نے شہریوں سے تعاون کی ایپل بھی کی ہے۔
 

Advertisement