اسلام آباد: (دنیا نیوز) شفقت محمود نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھل گئے، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، ایس او پیز پر عمل نہ کرنے والے تعلیمی اداروں کو بند کر دیا جائے گا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے اسلام آباد کے سرکاری سکول کا دورہ کرتے ہوئے کہا تعلیمی اداروں میں حکومتی احکامات اور انتظامات پر اطمنان ہیں، تمام تعلیمی ادارے کھل گئے، ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانے کیلے کوشاں ہیں، بچوں کی صحت سب سے اہم ہے لیکن تعلیمی کا مزید حرج بھی نہیں چاہتے، تعلیمی اداروں کی مانیٹرنگ جاری رکھیں گے۔
سکول میں حاضری پر شفقت محمود نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کی حاضری بتاتی رہی والدین مطمئن ہیں، تسلی دلاتے ہیں بچوں کی صحت کا خاص خیال رکھا جائے گا۔