شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کو بڑی کامیابی، بارودی سرنگیں بنانیوالے ماہر سمیت 2 دہشتگرد ہلاک

Published On 02 October,2020 11:22 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں بڑی کارروائی ناکام بناتے ہوئے بارودی سرنگیں بنانیوالے ماہر سمیت 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے یہ آپریشن خفیہ معلومات پر بویا میں کیا۔ دوران آپریشن دو دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر 25 سے زائد حملوں، مقامی افراد کے قتل اور بھتہ خوری میں بھی ملوث تھے۔
 

Advertisement