شمالی وزیرستان: زمین کے تنازع پر بھائی، بھابھی اور دو بھتیجے قتل

Published On 27 August,2020 04:41 pm

شمالی وزیرستان: (دنیا نیوز) شمالی وزیرستان میں زمین کے تنازع پر بھائی، بھابھی اور دو بھتیجوں کو قتل کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں زمین کے تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر دی جس کے باعث ملزم نے فائرنگ کرکے بھائی بھابھی اور دو بھتیجے قتل کردیے۔

فائرنگ کی زد میں آ کر خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے۔ جنہیں طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے۔