ڈاکٹر ماہا نے زیادتی کے بعد خود کشی کی: پولیس،تین ملزمان گرفتار

Published On 26 August,2020 06:40 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈاکٹر ماہا خود کشی کیس میں نیا موڑ سامنے آ گیا ہے پولیس نے بر وقت کارروائی کرتے ہوئے تین ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

 

تفصیلات کے مطابق شہر قائد میں خودکشی کرنیوالی ڈاکٹر ماہا کے والد نے الزام عائد کیا ہے کہ ماہا کو اس کے دوست اور 2 ڈاکٹرز پریشان کرتے تھے جنہوں نے خودکشی پر مجبور کیا۔

والد کی جانب سے ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کی وجہ بننے والے 3 کرداروں کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے درخواست دے دی، جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق درخواست میں متوفیہ کے والد نے اپنی بیٹی ماہا علی کو تشدد کا نشانہ بنانے، زخمی کرنے اور نشے کا عادی بنانے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ تینوں افراد کی جانب سے ٹینشن دینے کے باعث ان کی بیٹی نے خودکشی کی۔

دوسری طرف ڈاکٹر ماہا کی خودکشی کے معاملے پر 3افراد کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، مقدمہ گذری تھانے میں ورثاء کی مدعیت میں درج کیا گیا، نامزد ملزمان میں جنید،ڈاکٹرعرفان اور وقاص شامل ہیں، مقدمہ میں دھمکانے، دباؤ ڈالنےاورزہریلی چیزکھلانےکی دفعات شامل ہیں۔ تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے ڈاکٹر ماہا کو بلیک میل کر زیادتی کانشانہ بنایا، ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق والد کے الزامات کی روشنی میں تفتیش شروع کردی ہے۔

 

Advertisement