کراچی: (دنیا نیوز) انسداد دہشت گردی عدالت نے عزیر بلوچ سمیت ملزمان کے خلاف 5 مقدمات میں ترمیمی فرد جرم عائد کی تاہم ملزم نے صحت جرم سے انکار کر دیا۔
لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے سرغنہ کے خلاف مقدمے میں پیشرفت، کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں عزیر بلوچ، سابق ایم این اے شاہجہان بلوچ و دیگر پر ترمیمی فرد جرم عائد عائد کی گئی۔
دوران سماعت عزیر بلوچ سے استفسار کیا گیا کہ آپ پر ارشد پپو ودیگر کے قتل کا الزام ہے، کیا جرم قبول ہے؟ کمرہ عدالت میں موجود عزیر بلوچ سمیت دیگر ملزمان نے صحت جرم سے انکار کردیا۔ مقدمے کے دیگر ملزمان سابق ایس ایچ او چاند خان نیازی، یوسف ودیگر شامل ہیں۔
عدالت نے ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر تفتشی افسر اور گواہان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ گواہان کو 14ستمبر کو پیش کیا جائے۔