کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے لیاری میں رات گئے جماعت اسلامی کے رکن سندھ اسمبلی سید عبدالرشید کے گھر پر قاتلانہ حملہ ہوا، مسلح ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوگئے۔
جماعت اسلامی لیاری کے ایم پی اے سید عبدالرشید کے مطابق موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان فائرنگ کر کے فرار ہوئے، سید عبدالرشید فیملی کے ہمراہ محفوظ رہے۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں کوئی دھمکی نہیں تھی تاہم کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے پر خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔
رکن صوبائی اسمبلی نے کہا کہ گھر کے باہر دو فائر ہوئے تھے، پولیس کو خول مل گئے۔ عبدالرشید کا کہنا تھا کہ لیاری سے ایم پی اے ہوں یہاں مسائل بہت زیادہ ہیں اسی پر آواز اٹھاتا ہوں، اس طرح کے بزدلانہ حملے لیاری کی عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتے۔