لاہور: (دنیا نیوز) سرکاری اداروں کی کوششیں ناکام ہوتی نظر آتی ہیں، متعدد اقدامات کے باوجود گداگروں سے چھٹکارا نہ دلایا جا سکا۔ لاہور کے کونے کونے پر بھکاری مافیا کا راج ہونے کے سبب شہریوں کو ہر چوک چوراہے پر اذیت کا سامنا ہے۔
پنجاب کا دارالحکومت لاہور بھکاریوں کے چُنگل میں، بڑی شاہراہیں ہوں یا چوک چوراہے، ہر جگہ بھکاری وافر نظر آئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھکاریوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے دعوے کو بھی عملی جامہ نہ پہنایا جا سکا۔
لاہور میں جگہ جگہ خواتین، بچے اور عمر رسیدہ افراد بھکاری حکومتی اقدامات کے دعووں کا منہ چڑا رہے ہیں۔ ایس پی آپریشن ماڈل ٹاؤن لاہور دوست محمد کا کہنا ہے کہ یہی لوگ چوری سمیت دیگر جرائم میں ملوث ہوتے ہیں انکے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔
گداگری کے ستائے عوام سدباب کے لئے حکومتی ٹھوس منصوبہ بندی اور اس پر عملدرآمد کے منتظر ہیں۔