اسلام آباد: (دنیا نیوز) افغانستان کی قومی مفاہمت کی اعلیٰ کونسل کے چیئرمین عبداللہ عبداللہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن سے پاکستان اور خطے میں امن آئے گا۔
پاکستان کے اپنے دورے کے اختتام سے پہلے ایک پرائیویٹ نیوز چینل سے ایک انٹرویو میں عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ اگرچہ اقدامات کم کئے گئے ہیں مگر ان کے اثرات زیادہ ہوں گے۔
بین الافغان مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم دوحہ معاہدے اور بعد میں مذاکرات میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہیں۔
عبداللہ عبداللہ نے کہا کہ وہ وزیراعظم عمران خان کے اس پیغام کو بھی سراہتے ہیں جس میں جنگ بندی کیلئے تشدد میں کمی کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔