بنڈل آئی لینڈ منصوبہ: وزیراعظم کی سندھ حکومت کیساتھ مل کر تمام امور طے کرنے کی ہدایت

Published On 08 October,2020 08:21 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔ سندھ حکومت کے ساتھ مل کر تمام امور طے کیے جائیں گے۔

تفصیل کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر علی زیدی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال، کراچی ترقیاتی پیکج اور بنڈل آئی لینڈ منصوبے پر تبادلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بنڈل آئی لینڈ کوئی ہاؤسنگ پراجیکٹ نہیں،سندھ کا ہی حصہ رہے گا: گورنر عمران اسماعیل

گورنر سندھ نے وزیراعظم کو کراچی ٹرانسفارمیشن پلان پر پیشرفت کے حوالے سے بھی تفصیلی بریفنگ دی۔ ملاقات کے بعد وزیراعظم کے زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس بھی ہوا جس میں راوی ریور فرنٹ اربن ڈیویلپمنٹ اور بنڈل آئی لینڈ منصوبوں میں پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بنڈل آئی لینڈ منصوبے سے سرمایہ کاری اور روزگار کے بھرپور مواقع میسر آئیں گے۔
 

Advertisement