لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ نواز شریف کو باہر بھیجنے کافیصلہ وفاقی اور صوبائی حکومت نے کیا، لیگی قائد کے خلا ف جعلی سازی کا بیان بے بنیاد ہے۔
شیخ رشید کے بیان پرردعمل کا اظہار کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نواز شریف کا نظام کو بیوقوف بنانے کا بیان بے بنیاد ہے، لیگی قائد کو حکومت نے میڈیکل رپور ٹ کی روشنی میں باہر جانے کی اجازت دی۔
انہوں نے کہا کہ گوجرانوالہ کے جلسے سے سلیکٹڈ ٹولے کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، کرائے کے ترجمانوں کا شکریہ جو دن رات پی ڈی ایم جلسوں کی پبلسٹی کررہے ہیں۔
لیگی رہنما کا کہناتھا، شیخ رشید اپنے دور میں ہونے والے ٹرین حادثات اور خسارے کا جواب دیں۔