وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک، جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا

Published On 11 October,2020 09:34 am

کوئٹہ: (دنیا نیوز) وادی کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک جبکہ جنوبی علاقوں میں گرم رہے گا ۔ کوئٹہ و گردنواں میں صبح اور شام کے اوقات میں خنکی بڑھ گئی۔

صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت صوبے بھرمیں محکمہ موسمیات کے آج صبح ریکارڈ کیے جانے والے درجہ حرارت کے مطابق کوئٹہ کا پارہ 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ خضدار 19، سبی 26 ، نوکنڈی میں درجہ حرارت 14 ڈگری سینٹی گریڈ اور بلوچستان کے ساحلی علاقہ گوادر میں درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 28 فیصد، گوادر میں 63 فیصد، سبی میں 32 نوکنڈی میں ہوا میں نمی کا تناسب11 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔
 

Advertisement