لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب حکومت نے لاہور میں راستوں کی بندش پر لیگی قیادت کی بیان بازی کو مسترد کر دیا، پنجاب حکومت اپوزیشن سے ہونے والا وہ معاہدہ سامنے لے آئی جس میں ن لیگ نے مریم نواز کے جاتی امرا سے براستہ اڈہ پلاٹ انٹر چینج بتی چوک پہنچنے کا روٹ منظور کیا ہے۔
حکومت پنجا ب ن لیگی رہنماوں کے راستے روکنے کے الزامات پر اپوزیشن سے کیا وہ معاہد ہ منظر عام پر لے آئی جس پر مسلم لیگ ن کے رہنماوں پرویز ملک اور خواجہ عمران نذیر کے دستخط موجود ہیں جبکہ انتظامیہ کی جانب سے ڈپٹی کمشنر لاہور مدثر ریاض اور ڈی آئی جی آپریشنز نے بھی دستخط کر رکھے ہیں۔
معاہدہ میں طے پایا کہ مریم نواز جاتی امرا سے براستہ اڈہ پلاٹ انٹر چینج بتی چوک پہنچیں گی، سیکورٹی خدشات کے پیش نظر اڈا پلاٹ انٹر چینج نیازی شہید کے علاوہ تمام انٹر چینج ٹریفک کے لیے بند رہیں گے ،مسلم لیگ ن نے معاہدہ میں خود طے کیا ہے کہ روٹ کی سیکورٹی کے پیش نظر روٹ کے بقیہ راستوں بند رکھا جائے ۔ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے کہا کہ ن لیگ کا لاہور میں راستے بند کرنے کا دعوی غلط ہے۔