نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کے دورہ کراچی کا شیڈول جاری

Published On 18 October,2020 09:03 am

لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان پاکستان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے نائب صدر مریم نوازشریف کے دورہ کراچی کا شیڈول جاری کر دیا۔

ترجمان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مریم نوازشریف آج صبح 11 بجے لاہور سے کراچی کے لئے روانہ ہوں گی، مریم نوازشریف بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر حاضری دیں گی جس کے بعد مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کے مزار پر بھی حاضری دیں گی۔

مریم نوازشریف کراچی میں پی ڈی ایم کے دوسرے جلسے میں شرکت کریں گی۔ اس سے قبل پی ڈی ایم کا جلسہ 16 اکتوبر کو گوجرانوالہ میں ہوا تھا جس میں بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمن سمیت اپوزیشن جماعتوں کے رہنماوں نے شرکت کی تھی۔
 

Advertisement