پی ڈی ایم کے جلسے میں کراچی کے کسی شہری نے شرکت نہیں کی: مصطفیٰ کمال

Published On 19 October,2020 11:57 am

کراچی: (دنیا نیوز) مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں کراچی کے کسی شہری نے شرکت نہیں کی، شہر قائد والوں کیلئے گیس، بجلی سمیت سب کچھ مہنگا ہے، وزیراعظم کا 11سو ارب کا پیکج لالی پاپ کے علاوہ کچھ نہیں۔

چیئرمین پاک سرزمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ڈی ایم جلسے میں کراچی کے مسائل پر بات نہیں کی گئی، کراچی میں کتوں کے کاٹنے کی ویکسین نہیں ہے، گزشتہ سال این ایف سی ایوارڈ میں سندھ کو 800 ارب روپے ملے، سندھ میں 70 لاکھ بچے سکولوں سے باہر ہیں، کراچی میں11 ہزار گھوسٹ سکول ہیں۔ انہوں نے کہا سندھ کو توڑنے کی سازش کی گئی، کراچی میں لسانی بنیادوں پر7 اضلاع بنائے گئے ہیں۔

مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا وزیراعظم نے کراچی کیلئے 1100 ارب روپے کا پیکج دیا، اسی دن کہا تھا پیکج لالی پا پ ہے، معیشت ابھی بحال نہیں ہوئی اور بجلی مہنگی کر دی گئی۔