کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری، لیگی وکلا کے وکالت نامے میں بڑی غلطی کا انکشاف

Published On 19 October,2020 01:32 pm

کراچی: (دنیا نیوز) لیگی رہنما مریم نواز کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد ن لیگی وکلا کی جانب سے وکالت نامے میں بڑی غلطی کا انکشاف ہوا ہے، انہوں نے وکالت نامے میں ایف آئی آر کا نمبر ہی غلط درج کیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کیپٹن (ر) صفدر کی گرفتاری کے بعد ن لیگی وکلا کی جانب سے وکالت نامہ تو فوری جمع کروایا گیا تاہم اس میں ایک بڑی غلطی کی نشاندہی ہو ئی ہے، ن لیگی وکلا نے جلدی میں وکالت نامے میں ایف آئی آر کا نمبر ہی غلط درج کر دیا ہے۔ ریگیڈ تھانے میں درج ہونے والی ایف آئی آرکانمبر 591 ہے جبکہ وکالت نامے میں مقدمہ کا نمبر 519 درج کردیا گیا۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کی درخواست پر کیپٹن (ر) صفدر، مریم صفدر سمیت 200 لیگی کارکنوں کے خلاف بریگیڈ تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ قائداعظم مزار پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 6،8 اور 10 کے تحت درج کیا گیا ہے۔
 

Advertisement