اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ میں اپنی بیماری بارے آگاہ کیا ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اس لئے انہوں نے خود کو قرنطینہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
I have tested positive for COVID 19 and am isolating myself. I have mild symptoms and will, therefore, continue to work from home
— Sania Nishtar (@SaniaNishtar) October 19, 2020
ان کا کہنا تھا کہ میرے اندر اس بیماری کی ہلکی سی علامات ہیں اور میں بہتر محسوس کر رہی ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے گھر سے ہی اپنی ذمہ داریاں سرانجام دیں گی۔