اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، ملکی سیاسی اور معاشی صورتحال پر غور کیا جا رہا ہے، کابینہ 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی۔
چینی اور گندم کی دستیابی پر 3 وزارتیں کابینہ کو بریفنگ دیں گی۔ وزارت خوراک، کامرس، انڈسٹریز گندم کی امپورٹ، خریداری ای سی سی کے فیصلوں پر بریفنگ دیں گی۔ چینی کی قیمتوں اور امپورٹ شیڈول پر بریفنگ دی جائے گی۔ کنونشن آن انٹرنیشنل سول ایوی ایشن کے آرٹیکل 50 اور 56 میں ترامیم کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔ ٹی سی پی کے ذریعے دوسری ایجنسیوں کو گندم کی امپورٹ کرنے کی ایک بار کی اجازت پر غور ہو گا۔
گلف ممالک کی شخصیات کے لئے لائیو سٹاک کی ایکسپورٹ کی اجازت دینے کی منظوری دی جائے گی۔ نان ٹریٹی ممالک کی جانب سے میوچل لیگل اسسٹنس کی درخواستوں پر کابینہ غور کریگی۔ ٹیکنالوجی آلات اور نظام کی تنصیب کی پالیسی پر وزارت آئی ٹی بریفنگ دیگی۔ وزارت ریلویز کی بحالی اور تشکیل نو کا پلان منظوری کے لئے پیش ہوگا۔
کابینہ کی کمیٹی برائے توانائی کے 15 اکتوبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہے۔ وزارتوں کے ماتحت اداروں کے ایم ڈیز اور سی ای اوز کے عہدوں پر تقرری پر پیش رفت دی جائے گی۔