قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، بھارت جلد ٹکڑے ٹکرے ہوگا: شہریار آفریدی

Published On 27 October,2020 01:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین شہریار آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مسئلہ کشمیر پر قوم کی آواز پوری دنیا تک پہنچانا کشمیر کمیٹی کی اہم ذمہ داری ہے، بطور قوم ہمیں مسئلہ کشمیر کیلئے پر عزم ہونا ہوگا، بھارت جلد ٹکڑے ٹکرے ہوگا۔

شہریار آفریدی نے کشمیر پر بھارتی قبضے کے خلاف یوم سیاہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یوم سیاہ کشمیر پوری دنیا میں منایا جا رہا ہے، حکومت کشمیر میں بھارتی مذموم عزائم دنیا میں بےنقاب کرنے کیلئے پر عزم ہے، وزیراعظم کی ہدایات ہیں کہ کشمیر کمیٹی انٹرنیشنل ڈائسپورا تک کشمیر کی آواز پہنچائے، دنیا میں میڈیا اور یونیورسٹیاں ہی بیانیہ بناتی ہیں۔

 

Advertisement