وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے

Published On 28 October,2020 08:53 am

لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعظم ایک روزہ دورے پر آج لاہور آئیں گے، عمران خان ایوان وزیراعلی میں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔

وزیراعظم ایوان اقبال میں انصاف ڈاکٹرز فور م کی تقریب سے خطاب کریں گے۔ عمران خان پنجاب میں ہیلتھ کارڈ کی سہولت کے حوالے سے بھی اجلاس کریں گے۔ وزیراعظم سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار بھی ملاقات کریں گے، وزیراعلی پنجاب صوبے کے متعدد امور بارے بریف کریں گے۔

گورنرپنجاب چودھری محمد سرور کی بھی وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی۔ وزیراعظم کو دورہ لاہور کے دوران پانچ مختلف اجلاس تجویز کیئے گئے ہیں، عمران خان سے میڈیا کے محاذ پر متحرک پارٹی رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوگی۔
 

Advertisement